کراچی، بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے دوران مظاہرین پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑے، 3 زخمی

شہر قائد کے علاقے منگھو پیر نیو ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اس دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں شدید زخمی کر دیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

\زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل شبہاز علی شامل ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *