صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری، جمیکا کنگز مین کی شاندار فتح

صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں6چوکے اور8چھکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلے۔

صائم ایوب کے علاوہ کیمو پال نے 13 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آخری اوورز میں ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا، جس کی بدولت جمیکا کنگز مین 182 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے ونیندو ہسرنگا نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 35 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پیٹریاٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی اور یوں اسے 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے آندرے فلیچر نے 38 گیندوں پر 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ داسن شناکا نے صرف 18 گیندوں پر 35 رنز بنا کر میچ میں سنسنی پیدا کردی۔

جمیکا کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور جیدیہ بلیڈز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور کیمو پال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ شاندار سنچری بنانے والے صائم ایوب کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Check Also

عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کوریج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *