کراچی؛ 7ماہ کے بچے کو چھوڑ کرفرار ہونے والی خاتون زیر حراست

کراچی: مددگار 15 محمود آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک خاتون حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدد گار 15 محمود آباد پولیس کو ایک مشکوک خاتون کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس پر مددگار 15 پولیس موقع پر گئی اور مدد گار 15 پولیس نے فوری طور پر مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان مدد گار 15 پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک 6 سے 7 ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متعلقہ تھانے کی پولیس خاتون اور بچے کو قانونی کاروائی کے لیے تھانے لے گئی۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *