کے الیکٹرک کراچی کے لوگوں کواجتماعی سزا دے رہی ہے، منعم ظفر خان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے لوگوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے، 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی ہی اجیرن بنا دی ہے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ دو تین فیصد افراد وہ ہیں جو بجلی کا بل ادا نہیں کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کی زمہ داری ہے کہ انہیں پکڑے، کے الیکٹرک پوری ابادی کی بجلی منقطع کر دیتی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچے بوڑھے خواتین سب پریشان ہیں، کل سے کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ سرکاریخدمات ڈھونڈیں

منعم ظفر خان نے کہا کہ آئی پی پیز سنگل یونٹ جنریٹ نہیں کر رہی حکومت انہیں اربوں روپے دے رہی ہے، بجلی پیدا نا کرنے کے باجود پاکستانی قوم انہیں پیسے ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *