اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی۔
