کوئٹہ؛ گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب کیچی بیگ، کلی اللہ آباد میں ایک گھر کے اندر موٹرسائیکل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او کیچی بیگ پولیس مجاہد ملغانی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کیچی بیگ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

واقعے کے مطابق کلی اللہ آباد کے ایک گھر میں موجود موٹرسائیکل میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ میں دھماکا خیز مواد نصب کیے جانے کے دوران دھماکا ہونے کا بتایا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق موٹرسائیکل میں تقریباً ایک کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور دھماکے کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تاکہ دھماکے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کیا جاسکے۔

Check Also

ترک و قطری وفود کا دورۂ قندھار،پاک افغان مذاکرات پر بھی بات چیت

ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ حکام نے افغانستان میں طالبان قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *