سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے مختلف علاقوں مٹہ اور چارباغ میں جائیداد کے تنازع پر خونی تصادم کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چارباغ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں رسول خان جاں بحق جبکہ عصمت علی اور یعقوب خان زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب سوات ہی کے علاقے مٹہ میں بھی جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی سہیل خان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ان کا بھائی سلمان علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST