محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بچھڑے آج 5برس ہو گئے

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر اور ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بچھڑے آج 5 برس بیت گئے۔

ملک کے لیے خدمات پر قوم کے ہیرو قرار پانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی کا آخری حصہ تنازعات اور پابندیوں کی زد پہ رہا۔

1996ء میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز عطاء کیا گیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے، انہیں 2 بار نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ہلالِ امتیاز بھی عطاء کیا گیا۔

محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا میں پاکستان کو نمایاں مقام دلانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھوپال میں اپریل 1936ء میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے 1952ء میں بھوپال سے میٹرک کیا اور اُس کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کی اپنی ٹیم کی رہنمائی اور عظیم خدمات کا ثمر پاکستان کو ایٹمی طاقت کی صورت میں ملا اور پاکستان خطے میں توازن کی علامت بن گیا۔

معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021ء کو خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *