کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟سینیٹر کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کا گھر سیل کرنے اور ان کے اہل خانہ کو گھر چھوڑنے کے لیے آدھا 30 منٹ کی مہلت دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مجھے 9 بجے فون آیا کہ مجسٹریٹ صاحب مولانا فضل الرحمن کا گھر خالی کروانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کسی قانون میں نہیں ہوتا کہ آدھے گھنٹے میں گھر خالی کروایا جائے۔ مجھے بتایا گیا کہ مجسٹریٹ صاحب کہہ رہے ہیں افغانیوں کو نکالنا ہے۔ کیا مولانا فضل الرحمن افغانی ہیں یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا ہم راولپنڈی اسلام آباد میں غیر ملکی مہمانوں کے احترام میں احتجاج نہیں کریں گے۔ گھر میں خواتین اور بچے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر کا نیا انداز دیکھ کر صارفین کوعامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی یاد آگئی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *