عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (30 مارچ) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

ماہرین کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں اور اگر ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *