اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا

متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔

اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خواجہ سرا نے کہا کہ ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *