بھارتی جارحیت، بغیر اطلاع کئے دریائے جہلم میں پانی کاریلہ چھوڑ دیا‘ مظفر آباد میں آبی ایمرجنسی نافذ

بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے جہلم میں مظفر آباد کے مقام پر بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، یہ بڑا ریلہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریلے کے باعث دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *