بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے۔ یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے ایک کشمیری ڈرائیور نے بیان کیے۔ جبکہ ارچنا تیواری نے یہ گفتگو حقائق جاننے کے لیے ریکارڈ کی۔ جس میں کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ارچنا تیواری کے اس سوال پر کہ آیا 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ’ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
ارچنا تیواری نے پھر سوال کیا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ہے کہ ہاں! یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے۔ 10 کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں؟ اس کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔
کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری سے کہا کہ ’یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں ، پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا ہے۔ پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے۔ جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے۔ پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی۔