منہ توڑ جواب دے چکے، بھارت دراندازی نہ کرے توہماری طرف سے غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی، رانا ثنا

وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے اور اگر وہ دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور آرمی چیف کا جو بیانیہ ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے، اگر وہ مزید کچھ کریں گے تو اس کا اس سے بھی زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر بھارت کوئی حملہ نہیں کرتا تو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر حکومت اور آرمی چیف کا عزم ہے کہ دنیا سے کہا ہے کہ اگر وہ کارروائی نہ کریں یا وہ کوئی دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آج بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا تھا، جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت اور مکمل اختیارات دیدیے گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان عالمی برادری سے بھارتی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، قوم اپنی افواج کی جرات اور بروقت ردعمل پر فخر کرتی ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج کو کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے

Check Also

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کےشہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان شہید پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *