اشنا شاہ کے پاکستانی نغمے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی (پبلک پوسٹ)اداکارہ اشنا شاہ کی کوریوگرافر کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی،چنچل اور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی نیچرل اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جلد ہی ایک منفرد اور شاندار مقام بنالیا ہے۔اشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کامیابی کے لمحات سمیت نجی تقریبات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ اپنے کوریو گرافر کے ساتھ رقص کے تمام اسٹیپس کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی نغمے اور موسیقی پر پورا اترے۔
اشنا شاہ نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ کرکے ان کا تعارف بھی مداحوں سے کرایا۔اداکارہ نے رقص کے لیے ایک اپنے ہی وطن کا نغمہ منتخب کرکے اس بات کا بھی پیغام دیا کہ اب ہمیں اپنی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینا چاہیے۔پاکستانی فلموں، نغموں اور ڈراموں کو فروغ دینا جذبہ حب الوطنی کا تقاضا تو ہے ہی لیکن بھارتی جارحیت کے بعد انڈین فنکاروں کے سرد لب و لہجے نے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ خود شوبز اسٹارز بھی پاکستانی نغموں، ڈراموں اور فلموں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے مداحوں نے اس پرفارمنس کا شاندار اور ایک مکمل پیکیج قرار دیتے ہوئے اپنے وطن کے نغمے کے انتخاب کی تعریف کی۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *