خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گلیاں پانی سے بھر گئیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، دیر لوئر میں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی اور بارش کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے، شدید گرمی کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئیں پھر بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے ساتھ اندھیرا بھی چھایا رہا۔

پبی نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کی وجہ سے نالیاں اور گلیاں پانی سے بھرگئیں، گرمی کم ہونے پر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔

پشاور میں طوفانی بارش سے حیات آباد میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، اسپورٹس گراؤنڈ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بجلی کی لائنیں انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرگئیں، طوفانی بارش سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔اسی طرح سوات میں بھی طوفانی ہوائیں چلیں، تیز ہواؤں کے باعث مینگورہ شہر میں سائن بورڈ اکھڑ گئے، تحصیل کبل، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے آڑو کی باغات متاثر ہوئے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *