پاکستان

سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی:سونے کی قیمت 4 روز مسلسل اضافے کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔ عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 379ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی نرخوں کے زیر …

Read More »

ایف بی آر کا حال ہی میں شادی کرنے والی معروف اداکارہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبروں کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک معروف پاکستانی اداکارہ کے مبینہ ٹیکس چوری کے کیس کی نشاندہی کی ہے۔ زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا پر تقریباً ایک کروڑ فالوورز ہیں اور اداکارہ نے گزشتہ سال کے آغاز میں شادی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی …

Read More »

پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند، گاڑیاں چلانا انتہائی خطرناک ہوگیا

بارش گزرتے ہی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ دھند کی وجہ سے موٹر ویز اور ہائی ویز پرگاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثوں کے خدشات پر ٹریفک روک دی گئی۔ موٹر وے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، …

Read More »

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہونے پر بالترتیب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ریٹائرڈ ججز کو ماہانہ پنشن کے طور پر بالترتیب 11 لاکھ روپے اور 12 لاکھ روپے …

Read More »

میں پاکستانی مسلمان ہوں،کہا گیا آسٹریلیا کیلیے نہیں کھیل سکو گے، عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عثمان خواجہ کا 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہا بلکہ وہ میدان سے باہر بھی ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے۔ 39 سالہ عثمان خواجہ نے ایک طویل اور جذباتی پریس کانفرنس میں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نسلی امتیاز اور شناخت …

Read More »

کراچی: چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکینامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق …

Read More »

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات

ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل کھرل …

Read More »

صدر، وزیراعظم، نوازشریف اور عمران خان سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنےکی ضرورت ہے: رانا ثنا کی تجویز

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025 میں اچھی خبریں آئیں، امید ہے 2026 مزید معاشی استحکام کا …

Read More »

شہری نے دریائے راوی سے65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں شہری نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق عارف نامی شہری نے مچھلی کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے پکڑی ہے، مچھلی کا وزن 65 کلو ہے۔ نوجوان مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے مچھلی منڈی میں پہنچ گیا، جس کی قیمت ابھی تک 90 ہزار روپے لگی ہے۔

Read More »

ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی؛عادل راجاو دیگر ملزمان کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں عادل راجا و دیگر ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔ 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا …

Read More »