کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے لانڈھی زمان ٹاؤن سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی، جسے چوتھی منزل سے پھینکا گیا، نومولود بچی مردہ حالت میں پولیس کو ملی، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو والدین نے پھینکا ہے، کیونکہ والدین بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں تھے، پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا، اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمرں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔
THE PUBLIC POST