پاکستان

پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میںاپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی:بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔ افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا …

Read More »

ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے چھوٹے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے …

Read More »

آپریشن ’غضب للحق‘ ہمارا دفاعی حق، کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک، افغان سرحد پر کیے جانے والے آپریشن ’غضب للحق‘ کے حوالے سے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا دفاعی حق ہے اور وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی …

Read More »

آپریشن غضب للحق:پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

اسلام آباد:پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاکستانی فورسز کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 28 فروری صبح 9 بجے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں …

Read More »

پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا ردعمل جامع اور فیصلہ کن ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں …

Read More »

وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، عوام، مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، افواج پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب …

Read More »

طالبان میں‌ پھوٹ پڑ گئی! کابل میں طالبان وزارت دفاع کے اندر جھڑپوں کی اطلاعات

کابل: افغان دارالحکومت میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر مبینہ طور پر اندرونی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائی حملوں کے بعد طالبان وزارت دفاع میں کشیدگی بڑھی۔ طالبان میں پھوٹ پڑنے کے بعد وزارت دفاع کی عمارت کے اندر فائرنگ اور تصادم کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کی وجوہات، ملوث گروپوں …

Read More »

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا: عطا تارڑ

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک تازہ بیان میں میں کہا کہ کارروائیوں میں 133 کارندوں کی ہلاکت …

Read More »

ہم ہمسائے کی اوقات جانتے ہیں، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہو گی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام می کہا کہ پاک فوج سمندر پار …

Read More »

گھوٹکی میں زہریلاپانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گاؤں الہیٰ بخش چھجن میں زہریلاپانی پینے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی لیا تھا، تین بچے دو روز قبل سکھر اسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہوئے، ایک بچہ گذشتہ روز جاں بحق ہوا، ایک بچہ آج جاں …

Read More »