پاکستان

کراچی: ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 سے زائدافراد کے آنے پر پابندی عائد

کراچی: سندھ حکومت نے ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماضی کے واقعات اور حادثات …

Read More »

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سات روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 5ہزار 178ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 700روپے کی کمی سے 5لاکھ 40ہزار 562روپے کی …

Read More »

کیا 10 روپے کا نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد:ملک میں چلنے والے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی۔ یہ کرنسی مینجمنٹ رپورٹ اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت مرتب کی گئی ہے۔ آئی سی ایم اے رپورٹ …

Read More »

کراچی: نوپارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں لفٹر نہ کرنے کا حکم، تصاویر لیکر چالان کیا جائیگا

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو لفٹر نہ کرنے کا حکم دیاہ ے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ آپ نے کسی بھی صورت موٹرسائیکل لفٹنگ نہیں کرنی اور اس حوالے سے واضح پالیسی دی گئی ہے۔ انہوں نے …

Read More »

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت آئندہ سماعت پر …

Read More »

ایف آئی اے کی کارروائی، 6 ہزار مربع گز کی قبضہ کردہ جائیدادیں واگزار کرالی گئیں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے جمشید کوارٹرز میں غیرقانونی قبضہ کردہ جائیدادیں واگزار کرالی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے جمشید کوارٹرز میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی ملکیتی 3 ارب سے زائد کی قبضہ کردہ 2 جائیدادیں واگزار کرا …

Read More »

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز …

Read More »

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا، اعداد وشمار جاری

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے قومی خزانہ کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 کے مطابق ایک سال میں بجلی کی تقسیم …

Read More »

بنوں سے اغوا ہونے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

ڈی آئی خان:بنوں سے اغوا ہونے والے تینوں سرکاری اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نماز کے دوران تین بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔ بنوں پولیس کے …

Read More »

کراچی،معمولی تلخ کلامی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں سکیورٹی گارڈ وکیل احمد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ مقتول اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان تلخ کلامی …

Read More »