پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک …
Read More »پاکستان
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب؛ دشمن کے کئی مورچے تباہ
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے کئی مورچے تباہ کردیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران 29 اور 30 اپریل …
Read More »وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین کی بھرتیاں، سینٹرل کاٹن کمیٹی بے نقاب
اسلام آباد(پبلک پوسٹ )سینٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ منظوری کے بغیر ملازمین بھرتی کرنے سے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتایا …
Read More »ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
کراچی (پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹرکچرل ریفارمز پر عمل کیا گیا تو یہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا آخری پروگرام ہوگا۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے کل ہی پاکستان پہنچا، ایک ہفتے میں 70 سے زائد ملاقاتیں …
Read More »سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی،5 افرادجھلس کر جاں بحق، 5شدید زخمی
سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5کی حالت شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کی اور لاشوں …
Read More »پاکستان ایئرفورس کا خوف؛ بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان ایئرفورس کے خوف کا شکار بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔ اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے طیاروں …
Read More »ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے سینیٹ میں …
Read More »اسلام آباد2 : ارب سے زائد مالیت کے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ، 5 سی ڈی اے افسران گرفتار
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اربوں روپے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اسکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے کیپیٹل ڈیولپنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی میں کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 فسران گرفتار ہوگئے۔ ایف …
Read More »ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون …
Read More »وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پیپلز پارٹی کے تعلق رکھنے والی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور پہلی اذان جنرل حفظ عاصم منیر دیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان …
Read More »