ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے منافقت اور جھوٹ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کل تک سندھ حکومت پر ٹاؤنز کو فنڈز نہ دینے کے الزامات لگاتی تھی، آج سندھ حکومت کے فراہم کردہ وسائل سے مکمل منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سیاسی وابستگی پر کسی ٹاؤن کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شہر کی یکساں ترقی کے لیے تمام ٹاؤنز کو بلا تفریق فنڈز فراہم کیے ہیں۔
THE PUBLIC POST