اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی بھارتی کشیدگی کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس بریفنگ میں …
Read More »پاکستان
اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت : پولیس چھاپے کے دوران ملزم فرار، ویڈیو سامنے آگئی
اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم …
Read More »بھارت کے اقدامات پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ؟ فیصل چوہدری نے بتا دیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو …
Read More »بے نظیر انکم کے تحت ایک ہی بچے کیلیے دو ماؤں کوادائیگی کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا …
Read More »بھارتی حملہ ممکن، فوجی موجودگی بڑھادی، ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد(پبلک پوسٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے حملےکا خطرہ موجود ہے جس کے لیے فوج کی موجودگی مزید بڑھادی گئی ہےاورکچھ اسٹرٹیجک فیصلے کرلئے گئے ہیں۔اگلے دوچار دن اہم ہیں ‘انڈیا کی جانب سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہےکیونکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ …
Read More »تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور …
Read More »اسٹیٹ بینک کا ملک میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی (پبلک پوسٹ )اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔
Read More »پی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف زرداری فوبیا ہے: سعدیہ جاوید
کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں واضح ہو گیا کہ کینالز کی منظوری کس وقت اور کیسے دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف …
Read More »مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات بند کردیے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کردیے گئے۔ سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے پبلک مقامات بند کیے۔ بھارتی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کر کے فہرست …
Read More »اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزارروپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نمائندہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے اپنی بجٹ تجاویز میں 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا کہا ہے جس سے نقد لین دین کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے گا، پانچ ہزار روپے کا …
Read More »