کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔ …
Read More »پاکستان
دوحہ حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے خطے کے اجتماعی دفاع کو مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینا، نئے میزائل وارننگ سسٹمز تیار کرنا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنا شامل ہیں۔ یہ اعلان اسرائیل کے حالیہ مہلک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دوحہ …
Read More »فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنۃ …
Read More »’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلیے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے …
Read More »ڈیٹا محفوظ بنانے کی قانون سازی روکنے کیلئے بیرونی دباؤ ہے، سینیٹر افنان اللہ کا دعویٰ
سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سینیٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں باہر سے دباؤ آرہا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے قانون نہ بنایا جائے، اگر ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق قانون نہ بنایا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی …
Read More »مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔ مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کر دیے، پیسے بھی …
Read More »سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے، اسحٰق ڈار
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ …
Read More »کراچی: بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مجرم شوہر کو 24 سال قید کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شوہر ساجد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے دلائل …
Read More »پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے تو قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے، عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے تو بہتر ہے قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ حالات کی …
Read More »رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب …
Read More »
THE PUBLIC POST