اے سی سی اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے پر بھارت کا اعتراض، وجہ سامنے آگئی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔

اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی حکومت نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز دبئی، ابوظبی اور شارجہ کا انتخاب کیا جس کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24جولائی کو ڈھاکا میں ہونا ہے۔

Check Also

پابندی کا شکار حیدر علی کو پی سی بی کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا

پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *