کراچی ( پبلک پوسٹ)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1000 روپے کا اضافہ ہوگیا، آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
