پاکستان

بلوچستان: پنجگور میں آپریشن ردُالفتنہ 3، فتنہ الہندوستان کے سرغنہ سمیت 5 خوارج دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردُالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں …

Read More »

ٹریلین ڈالر اکانومی مشن: حکومت کا 12 اگست کو’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ٹریلین ڈالر اکانومی کے ہدف کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے حکومت نے 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ’ویژن پاکستان 2047‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے، جس کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی گروتھ کیلئے طویل المدتی پروگرام متعارف کرایا …

Read More »

21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ:پاکستان نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، پاکستان کے احمد سلمان انڈر 16 ورلڈ چیمپئن بن گئے، جبکہ اہد صولت فاطمی نے انڈر 14 …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نا ہونے کے تنازع پر وزیر اعظم اور صدر کو سیکرٹریز کے ذریعے کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری منظوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے۔ عدالت نے وزارت قانون کو بھی …

Read More »

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آ باد: وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے دورے پر گفتگو کریں گے۔ کابینہ میں پاکستان،سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی اور کابینہ کو اعتماد میں لیا جا ئے گا۔

Read More »

سوشل میڈیا پر کردار کشی،شرجیل میمن کا NCCIA سے رجوع

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا، اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع …

Read More »

کراچی: پیپلز پارٹی رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پیپلز پارٹی رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزمان دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گولیاں دفتر کے دروازے …

Read More »

کراچی سمیت ملک بھر کےبجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی مد میں دیا جانے والا سہ ماہی …

Read More »

پٹرول اصل قیمت سے 139.93 اور ڈیزل 116.10 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے

اسلام آباد:شہری پیٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر بڑھتےٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں،پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے،شہری ایک لیٹر پیٹرول پرمجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں، دستاویزات سے معلوم ہوتا …

Read More »

پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کراچی : ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئی لوڈنگ مکمل طور پر بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیر کی دوپہر 12 بجے سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پیر کو …

Read More »