Tag Archives: فائرنگ

کراچی:ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے مشتعل شخص کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ذاکر خان سلطان آباد کا رہائشی ہے، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں وہ موجود نہیں تھا اور اس کا موبائل نمبر بھی بند …

Read More »

رکنے کا اشارہ، پولیس پر فائرنگ! کشمیر روڈ پر مقابلہ

کراچی کے کشمیر روڈ پر جمشید کوارٹرز پولیس کا مبینہ مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا! پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رکنے کا …

Read More »

نیو یارک میں امیگریشن اہلکار نے بچے کے سامنے والد کو گولی مار دی، ممدانی کا شدید ردعمل

امریکہ کے شہر نیویارک میں امیگریشن حکام نے 5 سالہ بچے کے سامنے ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر میئر ظہران ممدانی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔’ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے …

Read More »

کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر ناز اسکول کے قریب پراسرار فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، جس کی شناخت محمد حسیب کے نام سے ہوئی۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب …

Read More »

کراچی، سپر ہائی وے پر گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ گل گوٹھ میں 4 سے 5 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اہلخانہ کی جانب سے شور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے عامر کے سینے میں جبکہ کامران کے پیٹ میں گولی لگی۔ …

Read More »

ڈی آئی خان؛ فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار، ایف بی آر ملازم سمیت 5جاں بحق

ڈی آئی خان میں مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 اہلکاروں کا …

Read More »

ایم کیو ایم مرکز پر تصادم و فائرنگ؛ ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری

کراچی: ایم کیو ایم مرکز پر تصادم اور فائرنگ کے کیس میں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر عرف لمبا اور ذیشان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت …

Read More »

کراچی، پولیس کا شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی انتہائی مطلوب بھتاخور صمد کاٹھیاواڑی کے اہم کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ شہید ملت روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 3 ملزمان …

Read More »

لاڑکانہ: جیکب آباد روڈ پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک دکان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق …

Read More »

کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےایک اور شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری خود ہی گاڑی چلاتے ہوئے نجی اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ نارتھ کراچی سرسید تھانے کی حدود میں ایک شخص گاڑی کے اندر …

Read More »