سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور ان کے دیور فہد اسلام کی نماز جنازہ حامد سعید کاظمی نے پڑھائی، نماز جنازہ لودھراں میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں اراکین اسمبلی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

عبدالہادی کے والد سعد اسلام کا کہنا ہے کہ بیٹے عبدالہادی کی میت رات گئے لودھراں پہنچے گی، عبدالہادی کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ضلع دیامر میں سیلاب سے متاثرہ وادیوں میں تباہی مچا دی ہے۔ لوگوں کے گھر سیلاب میں تباہ ہوچکے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *