پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اور اب وہ پُرامید انداز میں ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگا۔

پاکستان کی پہلے بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریاں تھیں۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 74 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 15، فہیم اشرف نے 10، خوشدل شاہ نے 11 اور حارث نے 2 رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *