شرجیل میمن نے شدید بارشوں کے ہیش نظر شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی 

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شدید بارشوں کے ہیش نظر کراچی کے شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت سندھ کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، مختلف علاقوں میں اب بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگ بارش تھمنے کا انتظار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ریسکیو ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نکاسی آب، برساتی نالوں سے رکاوٹوں کے خاتمے، مشینری کے ذریعے پانی نکالنے اور ایمرجنسی راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔۔

Check Also

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *