سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیلاب کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائی اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ مزید بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان یقینی بنایا جاسکے۔
پنجاب میں ریسکیو آپریشن، سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سیلابی نقل مکانی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔