گواسکرنے پاکستان سے میچ کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان سے میچ کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا۔

سنیل گواسکر نے پاکستان سے میچ پر بھارتی کرکٹرز کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے بورڈ کو پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی تو پھر میں نہیں سمجھتا اس حوالے سے پلیئرز پر تنقید ہو یا انہیں ذمہ دار قرار دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز بی سی سی آئی کے ساتھ زیر معاہدہ ہیں، وہ وہی کریں گے جو انہیں کہا جائے گا۔ بورڈ بھی وہی کرے گا جو حکومت سے ہدایات ملیں گی۔

سنیل گواسکر نے زور دیا کہ اس معاملے میں پلیئرز بری الذمہ ہیں، انہیں ایشیا کپ کھیلنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اگر حکومت کہے گی کہ کھیلو تو پھر کھیلنا پڑے گا، حکومت منع کرے گی تو پھر بورڈ اس حکم پر عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز نو ستمبر سے دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو مدمقابل آئیں گے۔

اس سے قبل ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران بھارت نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف نہ صرف گروپ میچ بلکہ سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *