کراچی: ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی سگنل توڑ کرموٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر آج صبح ہونے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں مرغیوں کے ٹرک کو سگنل توڑ کر موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جلد ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جا کر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی۔

Check Also

26 نومبر احتجاج کیس:علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *