آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے 3 تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں

آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 3 تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اوون کن کشن کا شکار ہو کر سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے جبکہ مییتھیو شارٹ اور لانس مورس انجریز کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوئے۔

مچل اوون کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کگیسو ربادا کی گیند ہیلمٹ پر لگی تھی، وہ تاخیر سے کن کشن کے اثرات کا شکار ہوئے، ان کو 12 روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے

میتھیو شارٹ سائیڈ انجری اور لانس مورس کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ میتھیو کھنیمن اور ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 19، 22 اور 24 کو کھیلے جائیں گے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *