فیصل قریشی نے تنقید کرنے والوں کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

اداکار فیصل قریشی نے ان پر اور ان کے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو لُڑکے ہوئے لوٹے قرار دے دیا۔

فیصل قریشی کے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ساتھی فنکاروں کے ایک پروگرام میں تنقید کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی انہیں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر اب فیصل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان تنقیدی تبصرے کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ وہ ایک ایسا کردار ہے جو حادثے کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اب جب لوگوں نے ڈرامہ دیکھا ہے تو انہیں معلوم ہے کہ کہانی کیسی تھی جبکہ تنقید شروعات میں ہی کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کس طرح کسی بھی ڈرامے پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ عمر، جسامت یا کسی بھی اور بات پر ٹرول کرنے لگتے ہیں۔ فیصل قریشی نے ناقدین کو ’لُڑکے ہوئے لوٹے‘ قرار دیا جو کسی بھی سمت جا سکتے ہیں۔

Check Also

کراچی تھیٹر کے مغل اعظم زاہد شاہ کے کھیل بیٹی رانی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں

کراچی (شوبز رپورٹر)زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے اصلاحی فیملی کھیل بیٹی رانی آرٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *