شیخوپورہ میں 8 سالہ بچے کو دہکتی بھٹی میں پھینک دیا گیابچہ 20 فیصد جھلس گیا

شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں 8 سالہ بچے کو بُھٹے بیچنے والے شخص نے مبینہ طور پر دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا، بچہ 20 فیصد جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شرقپور کے موضع نئی بھینی کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا ہاشم بھٹا خریدنے گیا، جہاں بُھٹے بھوننے والے شخص نے اسے بھٹی میں دھکا دے دیا، جس سے ہاشم کے دونوں ہاتھ، ٹھوڑی اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے اس کے بیٹے کو اسپتال منتقل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اشفاق نامی ملزم کو اس کے گاؤں غازی پور سے گرفتار کر لیا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *