جیسن گلیسپی کس نوجوان پاکستانی کرکٹر کے معترف ہیں؟

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کو مستقبل کا ابھرتا ہوا اسٹار قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر جیسن گلیسپی نے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان کو معیاری اور شاندار کھلاڑی کے طور پر سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان پاکستان کے ساتھ طویل بین الاقوامی کیریئر بناسکتے ہیں۔

جیسن گلیسپی نے انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز کو انہیں ٹیم میں لینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اس سے قبل بھی عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر پی سی بی پر شدید تنقید کی تھی۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *