پنجاب میں سیلاب کے بعدموسلادھار بارش، مشکلات میں اضافہ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو گھنٹوں سے زائد مسلسل بارش کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

شیخوپورہ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ جہلم اور گرد و نواح میں بھی بارش سے ندی نالے بپھر گئے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

ندی نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، اس دوران ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سیلاب کے باعث تلوار پوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں۔

بھارت، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا، خوشاب کو خطرہ، جھنگ میں بڑا ریلا داخل، شہر کے تاریخی پل کے قریب شگاف ڈال دیا گیا

دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے صدر، جی ٹی روڈ، گلبہار اور گورنر ہاؤس کے قریب شیر شاہ سوری روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔

باغ آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے نالہ ماہل میں طغیانی کے سبب نالے کے کنارے آباد بستی خالی کروالی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شام یا رات کو سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *