میئر کراچی نے خوبصورت اندازمیں نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دارالعلوم امجدیہ نعیمیہ ملیر میں مفتی جان محمد نعیمی سے ملاقات اور تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خوبصورت انداز میں نعت بھی پڑھی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ صرف ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہمارے لیے سعادت اور باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہر میں فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں کو خوبصورت انداز میں سجائے گی۔

Check Also

انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہےوزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی خطے کے امن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *