وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ متاثرہ خاندانوں کو تسلیاں دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر عوامی انداز اپنالیا۔ بزرگ ریڑھی بان سے ملاقات کی اور امرود خریدے، قصور میں سیلاب متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا، ’آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔‘

شیخوپورہ سے لاہور واپسی کے دوران مریم نواز نے راستے میں پھل و سبزی کے ٹھیلے پر اچانک رک کر بزرگ خاتون فروش سے ملاقات کی، خاتون سے خوش دلی کے ساتھ مصافحہ کیا، گلے ملیں اور امرود بھی خریدے۔

وزیراعلیٰ پنجاب قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچیں، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تسلیاں دیں۔

مریم نواز نے متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Check Also

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *