اسلام آباد(پبلک پوسٹ)الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔
سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔