گوگل ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف ایک ہوگئے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بعد ملازمین نے جاب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کے عہدے داران کے خلاف ایکا کر لیا۔

رواں ہفتے کے شروع میں امریکا اور کینیڈا میں ایلفابیٹ ورکرز یونین فار گوگل ورکرز نے ایک پٹیشن تشکیل دی ہے جس میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو مخاطب کرتے ہوئے نوکریوں سے نکلانے کو گوگل میں عدم استحکام کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

پٹیشن کو سائن کرنے کے لیے ملازمین کو اپنے نام، آفس اور نان کارپوریٹ ای میلز کو پوشیدہ رکھنا ہوگا۔ اس پٹیشن پر اب تک 1343 ملازمین کی جانب سے دستخط کر دیے گئے ہیں۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوکریاں ختم کرنے کے لیے جاری ان ادوار سے ملازمین اپنی نوکریوں کے حوالے سے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ کمپنی کے مالی معاملات مستحکم ہیں، گراں قدر ساتھیوں کا بغیر کسی وجہ سے نکالا جانا مزید تکلیف دہ ہوتا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جاری ہونے والی گوگل کی آمدنی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کا مجموعی ریوینیو گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلے میں 13 فی صد اضافے کے بعد 76.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ گوگل کلاؤڈ کا ریوینیو بھی 35 فی صد بڑھ کر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Check Also

پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *