ہمارے پاس وژن کی شدید کمی ہے: بھارتی اینکر کا اعتراف

بھارتی میڈیا کی اینکر پرسن پالکی شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پالکی شرما نے کہا ہے کہ اس سے ہمیں یہ سبق سیکھنا پڑے گا کہ ہمارے پاس وژن کی شدید کمی ہے۔

بھارتی اینکر پرسن پالکی شرما نے لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران اعتراف اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد بھارت بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان کی جیت اور بھارت کی شکست کا اعلان کر چکے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

Check Also

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *