حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی ہے، جس کے ملبے تلے متعدد بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو اور مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Check Also

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع کردی گئی، ڈپٹی کمشنر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *