پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا، مشاہد حسین سید

چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہٰذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے، کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنی کمزور ہوتی ہوئی عالمی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر تنقید سے بچنے کے لیے پاکستان کے خلاف اقدامات کر سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *