کراچی: شاہ فیصل میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں منگل کے روز کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں کے الیکٹرک کا انفرا اسٹرکچر ملوث نہیں پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کرنٹ گھر میں نصب لوہے کی گرل اور لوہے کے گیٹ میں اندرونی تار سے آیا۔

بارش میں کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت، مقدمہ درج

واضح رہے کہ طوفانی بارش کے دوران 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں والد کی مدعیت میں کےالیکڑک کے اعلیٰ حکام کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود ناتھا خان گوٹھ میں منگل کو کےالیکڑک کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے، مرنے والوں کی شناخت 21 سال کے مراد ولد سلطان اور 16 سال کے سراج ولد سلطان کے نام سے ہوئی تھی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *