فلسطینی سماجی کارکن کے قتل میں ملوث اسرائیلی آبادکار کو رہار کرنے کا حکم

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین کو شہید کرنے والے اسرائیلی آبادکار کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں معروف فلسطینی سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین کو شہید کرنے کے الزام میں نظر بند کیے جانے والے اسرائیلی آباد کو اسرائیلی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عودہ کے قاتل اسرائیلی شہری ینان لیوی کی جائے وقوع پرآلہ قتل کے ہمراہ ویڈیو بھی موجود ہے۔

دوسری جانب شہید ہونے والے سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین کی لاش تاحال اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عودہ محمد ہدالین کی لاش صرف اس صورت میں واپس کی جائے گی کہ اس کے خاندان والے اس کو سپرد خاک کرنے پر راضی ہوجائیں۔

Check Also

غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کرا دوں گا؛ قکا کمانڈرز سے خطاب میں حماس کو دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *