کراچی میں دو لرزہ خیز واقعات کا معمہ حل،انسانی سر اور دھڑ کی شناخت ہوگئی، دو سفاک قاتل گرفتار

کراچی (رپورٹ : صباحت رضا زیدی)
کراچی میں دو لرزہ خیز واقعات کا معمہ حل، انسانی سر اور دھڑ کی شناخت ہوگئی، دو سفاک قاتل گرفتار

شہر قائد میں مختلف مقامات سے ملنے والے انسانی جسم کے ٹکڑوں کے دو الگ الگ لرزہ خیز واقعات کی گتھیاں پولیس نے سلجھا لی ہیں

۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود کوثر نیازی کالونی کے قریب نالے سے ملنے والا انسانی سر، تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے نالے سے ملنے والے دھڑ کا نکلا۔

پولیس کے مطابق مقتول 35 سالہ محمد یوسف تھا جو تندور پر مزدوری کرتا اور نارتھ ناظم آباد میں دیگر چار افراد کے ساتھ ایک کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔

وہ تقریباً ایک سال قبل ہی مانسہرہ سے کراچی آیا تھا۔ مقتول کی شناخت اس کے بھائی جنت گل نے کرلی۔

پولیس مزید معلومات کے لیے مقتول کے بھائی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ادھر گلستان جوہر میں انسانی سر اور دھڑ ملنے کا معمہ بھی حل کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مقتول امداد حسین ولد حسین خان کا دھڑ گلستان جوہر بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ سردار چوک کے قریب ایک گھر سے برآمد ہوا۔
مقتول کا سر دو روز قبل گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کچرا کنڈی کے قریب سے ملا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مقتول کا بے دردی سے قتل کرکے سر اور دھڑ الگ الگ مقامات پر پھینکے۔

تاہم قتل کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

سفاک قاتلوں سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے محرکات اور دیگر ممکنہ کرداروں کا پتہ چلایا جا سکے۔

ان واقعات نے شہری حلقوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے اور مقامی آبادی نے سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

کراچی میں برطانیہ سے چوری شدہ قیمتی کار کی جودگی کا انکشاف، انٹرپول کی رپورٹ پر ہلچل

کراچی (رپورٹ : صباحت رضا زیدی )بنٹلے کار کے بعد کراچی میں ایک اور مہنگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *