ٹیم سے جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلادی تھیں: فضا علی

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تھا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک (کان میں لگانے والا وہ آلہٰ جس سے میزبان کو ہدایت دی جاتی ہے) میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کھانا اچھا پکاتی ہوں تو سب لوگ ویسی مجھ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ پائے پکا کر لاؤ، پائے پکانا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اتنا غصہ آیا ہوا تھا، بدلا لینا تھا تو پوری رات جاگ کر پائے پکائے اور گھر میں جو ادویات ملیں، نیند کی، درد کی، کھانسی کی وہ سب اور کچھ مزید خرید کر کھانے میں ڈال دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ٹیم کے لیے تھے لیکن سیٹ پر موجود اور لوگ بھی وہ کھانا کھانے آگئے تھے، بعد میں احساس ہوا کہ یہ کافی خطرناک مذاق تھا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *